بوریوالا:ضلع بھر کی کرکٹ کلبوں کی سکروٹنی کا عمل شروع
بورے والا(نامہ نگار)پی سی بی سکروٹنی کمیٹی نے ضلع بھر کی کرکٹ کلبوں کی سکروٹنی کا عمل شروع کر دیا یہ سلسلہ تین روز سے جاری ہے سکروٹنی کمیٹی کے ممبران محمد وصال دورانی اور عبدالرحیم بلوچ نے خورشید انور سٹیڈیم وہاڑی،گورنمنٹ کالج اور ریلوے گرائونڈ میلسی،شتاب گڑھ اور قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں ضلع وہاڑی کے پی سی بی کے تحت رجسٹرڈ کلبوں کی سکروٹنی کی اور کاغذات کی جانچ پڑتال اور کھلاڑیوں کی ون آل ون ،قومی شناختی کارڈ اور فارم ب سے شناخت مکمل کی جبکہ سکروٹنی کا عمل آج بھی گگو منڈی اور بورے والا گورنمنٹ کالج گرائونڈ حبیب کالونی سپورٹس گرائونڈ میں کلبوں کی کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی اس موقع پر کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اس کے علاوہ سینئر ممبر سکروٹنی کمیٹی محمد یار سولنگی ممبر ڈسٹرکٹ ایڈہاک کرکٹ کمیٹی اور کلبوں کے صدور اور سیکرٹریز بھی موجود تھے دریں اثناء پی سی بی سکروٹنی کمیٹی کے ممبران محمد وصال دورانی ،عبدالرحیم بلوچ ،سینئر ممبر محمد یار سولنگی نے پی سی بی کے سابق سکروٹنی کمیٹی کے ممبر زائر سکندر خاں برکی مرحوم کے بڑے بھائی بہادر خاں برکی کے ہمراہ قبرستان جا کر مرحوم زائر سکندر برکی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔