صائمہ خان کی سنگھم تھیٹر میں شاندار رقص پرفارمنس
لاہور ( این این آئی) اداکارہ صائمہ خان نے سنگھم تھیٹر میں شاندار رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ اپنے کریئر میں پہلی مرتبہ سنگھم تھیٹر میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ میں اداکارہ صائمہ خان نے دل موہ لینے والا رقص آئٹم پیش کر کے ڈرامہ بینوں سے زبردست داد حاصل کی ۔ ڈرامے کے دوران انکی رقص پرفارمنس پر ڈرامہ بین بھی انکے ساتھ جھومتے رہے اور زبردست تالیاں بجا کر انہیں داد دی ۔