شوبز حلقے بھی پاکستان میں تبدیلی چاہتے ہیں: ماجد علی ہوسٹ
احمدپورشرقیہ (نا مہ نگار) معروف ٹی وی ہوسٹ ماجد علی نے کہا ہے کہ آج کل الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے اور شوبز حلقے بھی پاکستان میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ اس لئے شوبز کے حلقوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں اعتماد کرتے ہوئے ملک بھر میں ان کے اُمیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔