ملک کو تباہی سے بچانے کا موقع ہے‘ پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں : عمران خان
سرگودھا‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خصوصی نمائندہ )عمران خان نے درگاہ سیال شریف پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پیر آف سیال شریف سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی‘ یہ الیکشن پاکستان کی تقدیر بدل دے گا۔ اگلے تین ہفتوں میں زبردست مقابلہ ہوگا۔ ٹکٹ ہولڈرز امیدواروں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ سٹیٹس کو کی وجہ سے ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی ، جو پارٹی کامیاب ہوئی اسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، جو تبدیلی لائے گا ادارے مضبوط کرے گا وہی پاکستان کو دلدل سے نکال سکتا ہے۔ آج کے بعد آپ کو سڑکوں پر ہونا چاہیے‘ ہم اپنا پورا زور لگائیں گے۔ اپنے مخالفین کو کمزور نہ سمجھیںنظریاتی کارکنوں کیلئے تحریک انصاف میں بہت جگہ ہے۔ بنوں میں 42ڈگری کی گرمی میں عوام کا سمندر تھا۔ بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرکے عوام پر بوجھ ڈالا گیا۔ جتنی تباہی 5سال میں ہوئی کبھی نہیں ہوئی۔ کسانوں کو سبسڈی دیں گے۔ سرگودھا میں کسان پسے ہوئے ہیں۔ سندھ میں لوگوں کا برا حال ہے۔ کسانوں کیلئے خاص پیکیج لائیں گے۔ کسان دلدل سے نکلے گا تو ملک خوشحال ہوگا۔ بدقسمتی سے سب کو ٹکٹ نہیں دے سکتے‘ اپنی طرف سے منصفانہ طریقے سے ٹکٹ دیئے ہیں۔ اللہ نے دوسری بار پاکستان کو تباہی سے بچنے کا موقع دیا ہے۔عمران خان نے فون کرکے فواد چودھری کی حمایت پر راجہ محمدعلی اور راجہ شاہنواز کا شکریہ ادا کیا۔عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات پر مشاورت کی گئی ۔ترجمان لال حویلی کے مطابق عمران خان سے ملاقات میں شیخ رشید نے پی ٹی آئی چیئرمین کو 22 جولائی کو لیاقت باغ میں جلسے میں شرکت کی دعوت دی ۔ جسے عمران خان کی جانب سے قبول کر لیا گیا۔ سربراہ پی ٹی آئی آج کراچی پہنچیں گے۔ الیکشن کمیشن نے ٹکٹ پر بیان حلفی سے متعلق درخواست پر عمران خان کل4جولائی کو طلب کر تے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔درخواست پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے امیداور ملک منیر کے وکیل نے موقف اپنایا کہ تحریک انصاف نے امیدواروں سے غیر قانونی بیان حلفی لیا اور ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑنے اور آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے سے روکا گیا۔دوران سماعت الیکشن کمیشن پنجاب کے ممبر الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ سیاسی جماعت کا ٹکٹ اس کی شرائط پر ہی ملتا ہے، کیا ایسے بیان حلفی دیگر جماعتوں نے بھی لیے ہیں؟ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ تمام جماعتیں اس طرح سے حلف لے رہی ہیں جو غیر قانونی ہے اور کسی پارٹی کے منشور کا حصہ نہیں، سیاسی جماعت کسی کو آزاد الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتی۔
عمران