شاہدرہ: نجی ہسپتال میں غلط انجکشن لگانے سے 25سالہ خاتون ہلاک، ڈاکٹر گرفتار
لاہور+فیروزوالا (نامہ نگاران) شاہدرہ میں نجی ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے 25سالہ خاتون ہلاک ہو گئی ہے۔ طیبہ نامی خاتون نے نجی ہسپتال میں بچی کو جنم دیا۔ ورثاء کے مطابق ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے طیبہ ہلاک ہو گئی۔ جس پر خاتون کے ورثاء نے احتجاج کیا اور ہسپتال میں توڑپھوڑ کی اور ہسپتال بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شاہدرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر انچارج ہسپتال ڈاکٹر یوسف کو حراست میں لے لیا ہے۔