چیف ٹریفک آفیسر سے گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا
لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ورکرز ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات کی۔ملاقات میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر جاوید اقبال خان، چیئرمین جہانزیب خان، وائس چیئرمین طارق عتیق اور جنرل سیکرٹری رانا عباس حسین بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی آسانی کیلئے بس اڈوں پر جدید میکنزم بنارہی ہے۔کسی ٹائوٹ مافیہ کو عوام سے زائد پیسے نہیں بٹورنے دینگے۔کسی قسم کی بدعنوانی یا رشوت ستانی برداشت نہیں کرینگے۔