ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود ای ایس ای ٹیچر بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن سے جواب طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ای ایس ای ٹیچر بھرتی کے لیے تمام ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود بھرتی نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پرسیکرٹری ایجوکیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے عبدالمتین،ایاز نعیم اور غلام عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزاروں نے موقف اختیار کیا کہ تمام تر امتحانات پاس کر چکے ہیں انٹرویو بھی کلیئر ہو چکے ہیں مگر اس کے باوجود بھرتی نہیں کیا گیا۔ عدالت تمام کامیاب امیدوارں کو میرٹ پر بھرتی کا حکم دے۔