’’کارانداز‘‘ کا ویمن انٹرن شپ چیلنج میں کامیاب ہونے والی 15 بزنس خواتین کے ساتھ معاشی سمجھوتہ
اسلام آباد (پ ر) معاشی استحکام کو فروغ دینے والی ملک کی سرفہرست کمپنی ’’کارانداز‘‘ نے ویمن انٹرن شپ چیلنج 2017 میں کامیاب ہونے والی 15 خواتین کے ساتھ فنانسنگ سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ ان خواتین کو اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے 64 ملین روپے سے زائد کی گرانٹ ملے گی۔ یہ رقم برطانوی ادارہ برائے عالمی ترقی کی جانب سے دی جاے گی جس کا مقصد بزنس کرنے والی خواتین کو سرمایہ کاری اور ٹیکنیکل سپورٹ مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار بہتر کر سکیں۔ 650 سے زائد خواتین کی طرف سے درخواستیں دی گئیں جن میں سے کارانداز کے ذریعے 26 خواتین کو تربیت فراہم کی گئی۔