گزشتہ مالی سال کے دوران نجی شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں کمی ہوئی: سٹیٹ بنک
اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 19.65 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2017ء کے دوران نجی شعبہ کو 748 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے تھے جبکہ گزشتہ مالی سال 2018ء کے دوران شعبہ کو قرضوں کی فراہمی 601 ارب روپے تک کم ہوگئی۔ اس طرح مالی سال 2017ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2018ء کے دوران نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 147 ارب روپے یعنی 19.65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔