ایمنسٹی سکیم میں توسیع خوش آئند ہے: راجہ عدیل
لاہور (کامرس رپورٹر) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار) لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایمنسٹی سکیم کی مدت میں توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ٹیکس نیٹ اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا انہوںنے کہا کہ ایمنسٹی سکیم میں توسیع سے مزید9ٹریلین روپے کے اثاثے ظاہر ہونے کی توقع ہے جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔