عظیم لوگوں کی عظیم باتیں
٭جب تجھے چپ رہنے کی خواہش ہو اس وقت بول اورجب تجھے گفتگو کرنے کی خواہش ہو تو اس وقت چپ رہ۔
٭اپنے گھر والوں اور ان لوگوں سے جو تمہاری عزت کرتے ہیں خوش خصلتی سے پیش آئو۔
٭آنکھوں اور زبان کی آزادی روح کے لئے قید ہے
٭اچھی رائے دو، اچھی گفتگو کرو اور میانہ روی اختیار کرو،
٭جس شخص نے تجھے راز دار بنایا ہے اس کا راز افشاں نہ کرو۔
٭پست خیال، آوارہ مزاج اور فحش لوگوں سے دور رہو۔
سخاوت ، دنیا اور آخرت کے عیبوں کو ڈھانپ لیتی ہے
٭مخلوق میں سے سب سے زیادہ ہمدردی کے قابل وہ ہے جو تنگ حالی کے باوجود ہمت سے زندگی گزارتا ہے۔
(عبدالباسط رضا والٹن )