حکومت نے قومی بچت کے مختلف سکیموں کے منافع میں یکم جولائی سے اضافہ کر دیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے قومی بچت کے مختلف سکیموں کے منافع میں یکم جولائی سے اضافہ کر دیا ہے۔ بہبود سوئنگ سرٹیفکیٹ شرح منافع 10.08 فی صد سے بڑھا کر 10.20 فی صد‘ پنشنرز بینی فٹ اکاو¿نٹ شرح منافع 10.08 سے بڑھا کر 10.20 فی صد‘ شہید فیملی ویلفیئر اکاو¿نٹ کی شرح منافع 10.08 فی صد بڑھا کر 10.20 فی صد کر دی گئی۔ ڈیفنس سوئنگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 8.10 فی صد سے بڑھا کر 8.30 فی صد کی گئی ہے۔ خصوصی بچت سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 6.80 فی صد سے بڑھا کر 7.10 فی صد کر دی گئی۔
منافع / اضافہ