مشاہد اللہ خان کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ 29 لاکھ روپے‘ غیر ملکی دوروں پر 63 لاکھ خرچ ہوئے
کراچی (سالک مجید) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ بطور وفاقی وزیر اور سینیٹر انہوں نے سرکاری خرچ پر جو غیر ملکی دورے کئے ان کی مجموعی مالیت 63 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اپنے اثاثہ جات کی کل مالیت انہوں نے 2 کروڑ 19 لاکھ 47 ہزار روپے سے زائد بتائی ہے۔ گزشتہ برس ان کے اثاثہ جات میں 35 لاکھ 51 ہزار روپے مالیت کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے اپنی اہلیہ ملیحہ خان اور بیٹی لمیا خان کا ذکر بھی کیا ہے‘ گھر میں 20 تولہ سونا ہے‘ 18 لاکھ روپے کیش اور بینکوں میں 14 کروڑ روپے سے زائد رقم ہے جبکہ 5 لاکھ روپے مالیت کا فرنیچر ہے۔
مشاہد اللہ خان