نوازشریف نے ہر دور میں اداروں سے تصادم کیا: مولا بخش چانڈیو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحب کے ریمارکس پی پی پی کی قانون پسندی کا اعتراف ہے‘ بھٹو شہید کو پھانسی سے لے کر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی تک فیصلے تک تاریخ مظالم اور اعترافات سے بھری پڑی ہے جب ن لیگ عدلیہ سے ٹکرائی تب بار بار پی پی پی ڈھائے مظالم کا اعتراف کیا گیا‘ نوازشریف نے ہر دور میں سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر اداروں سے تصادم کیا‘ پی پی نے شہادتیں دیں‘ جیلیں کاٹیں لیکن کبھی صبر کا دامن نہیں چھوڑا آج پھر شہیدوں کے وارث بلاول بھٹو آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے میدان میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی ملک میں حقیقی عوامی جمہوری راج قائم کرے گی۔
مولا بخش چانڈیو