میڈیا ٹائون کے بعد اسکیم 42 ہاکس بے کے دیگر بلاکس میں بھی تعمیراتی کام تیز
کراچی (نیوز رپورٹر) لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے اسکیم 42 ہاکس بے کے بلاک11اور 12 میں الاٹیز کو قبضہ دینے کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ ان دو بلاکس میں پلاٹوں کے الاٹیز اپنے واجبات ادا کر کے اپنے پلاٹوں کے قبضے حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے بعد مکانات کی تعمیر بھی شروع کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایل ڈی اے نے اسکیم 42 میں واقع میڈیا ٹاؤن کے بلاک 2, بلاک 3اور بلاک 3اے میں پلاٹوں کے الاٹیز کو قبضہ دینے کا کام شروع کیا تھا جس کے بعد میڈیا ٹاؤن میں صحافیوں نے اپنے مکانات کی تعمیرات شروع کر دی تھیں‘ ایل ڈی اے کی جانب سے اسکیم 42 کے مختلف بلاکس میں الاٹیز کو پلاٹوں کے قبضے دینے کا کام شروع ہونے کے بعد ہاکس بے میں تعمیراتی سرگرمیاں تیز ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
کام تیز