حیدرآباد: پولیس کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی
حیدرآباد( نامہ نگار) لطیف آبادیونٹ6 میں گھر کے باہر گاڑی میں بیٹھے ہوئے دو نوجوانوں پرپولیس نے ٹارچ سے لائٹ ڈالی جس پر نوجوانوں نے ہاتھ اوپر اٹھائے تواہلکاروں نے فائرنگ کردی۔ جس سے دونوں نوجوان زخمی ہوگئے ۔ زخمی نوجوانوں کے نام صائم اور سعد معلوم ہوئے ہیں ایس ایس پی حیدرآبادنے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جب کہ ایک زخمی بچے کے والد کی درخوست پر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم رات گئے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی ۔