سمر باکسنگ کوچنگ کیمپ4 جولائی سے شروع ہوگا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام30روزہSBAسمر باکسنگ کوچنگ و ٹریننگ کیمپ4تا31جولائی جو بے نظیر اسپورٹس کمپلیکسKPT ویسٹ و ہارف روڈ میں منعقد کیا جارہا ہے سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق جونیئر(انڈر16) یوتھ( انڈر18) اور سینئر کلاس( انڈر40) کے خواہشمند حضرات حصہ لے سکتے ہیں جو قومی کوچز کی نگرانی میں تربیت حاصل کریں گے یہ کیمپ روزانہ4.00تا6.00بجے شام منعقدہوگا اس کیمپ میں حصہ لینے والے باکسرز سندھ بلوچستان(دوستانہ) میں اینڈوومن باکسنگ مقابلوں میں بھی حصہ لیں گے جو12تا16جولائی کوئٹہ‘پشین اور چمن میں منعقد ہونگے اس کے علاوہ بین الصوبائی باکسنگ چیمپیئن شپ جو اگست میں کوئٹہ میں منعقد ہو رہی ہے میں بھی شرکت کریں گے۔