ورلڈکپ آج انگلینڈ اورسوئٹزرلینڈ فیورٹ ہیں‘ اختر محی الدین
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) فٹبال ایکسپرٹ اختر محی الدین نے کہا کہ عالمی کپ کے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں سویڈن اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوگا۔ سویڈن نے گروپ ایف سے دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست دیکر اس مرحلہ کے لئے کوالیفائی کیا ہے اس کی وجہ سے اس ٹیم کا مورال بلند ہے تاہم میری سمجھتا ہوں سوئٹزرلینڈ ایک بلینس ٹیم ہے اس کے کھیل میں گہرائی ہے اس لئے سوئٹزرلینڈ اپنی حریف کو قابو کرکے اگلے مرحلہ میں جگہ بنائے گی۔ عالمی کپ کا آخری پری کوارٹر فائنل کولمبیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کولمبیا نے 2014ء کے عالمی کپ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ اس عالمی کپ میں اس ٹیم کی کارکردگی اب تک کمزور ہے اس ٹیم کو جاپان کی کمزوری ٹیم نے پریشان کیا۔ آخری کوارٹر فائنل میں میرے خیال ہیں انگلینڈ کا پلہ بھاری ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان ہیری کین اس وقت5 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر بن گئے ہیں۔ کولمبیا کے خلاف بھی ہیری کین الیون کامیابی حاصل کرے گی۔