انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائیگا
مانچسٹر(آئی این پی)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز (آج)منگل سے ہو گا۔ ان فارم انگلینڈ کے خلاف سیریز کوہلی الیون کیلئے کڑا امتحان ہے، بھارت کو فاسٹ بائولر جسپریت بمرا کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جو کہ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں بھرپور فارم میں ہے اور اس نے حال ہی میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔