کرپٹ اور مفاد پرست سیاستدانوں کو تاریخی شکست ہوگی،علامہ اورنگزیب فاروقی
کراچی (نیوزرپورٹر) پاکستان راہ حق پارٹی دہشت گردی ،بے روزگاری اورمہنگائی کے ناسور کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں اتر چکی ہے ۔25جولائی کا دن عوام کی نمائندہ جماعت پاکستان راہ حق پارٹی کے فتح کا دن ہوگا ۔25جولائی کو عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو گھر کی راہ دکھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان راہ حق پارٹی کے این اے 238سے متفقہ امیدوار علامہ اورنگزیب فاروقی، پی ایس 113کے متفقہ امیدوارعلامہ تاج محمدحنفی نے لانڈھی مسلم آباد کالونی کیماڑی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ۔ علامہ اورنگزیب فاروقی و علامہ تاج محمدحنفی نے کہاکہ کرپٹ اور بد عنوان حکمرانوںنے کراچی کی عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا پاکستان راہ حق پارٹی غریب عوام کو ان کے حقوق دلوائے گی اور تعلیم ،صحت جیسی بنیادی سہولیات فوری طور پر مہیا کرے گی اس موقع پر مختلف علماء کرام کے علاوہ ہزارہ اور آرائیں
برادریوں نے این اے 238پر علامہ اورنگزیب فاروقی کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔