شہید ذوالفقار بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پروجیکٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کراچی چیپٹر کا اسٹرٹیجک شراکت پر اتفاق
کراچی (پ ر) شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (زیبسٹ) اور پروجیکٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کراچی پاکستان چیپٹر (پی ایم آئی۔ کے پی سی) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔ معاہدے کا مقصد معاشرے میں پروجیکٹ مینجمنٹ کے بارے میں شعور بیدار کرنے کیلئے باہمی طور پر مفید شراکت کا قیام اور تعلیمی اداروں اور صنعت کے مابین اشتراک کو فروغ دینا ہے تاکہ نوجوان پروفیشنلز کو آگے لایا جائے اور بہترین پروجیکٹ مینجمنٹ طریقہ کار کو لاگو کیا جائے۔ زیبسٹ کی صدر شہناز وزیر علی اور صدر پی ایم آئی۔ کے پی سی فہد احمد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔