کراچی کے عوام بے شمار مسائل کا شکار ہیں ، معراج الہدیٰ
کراچی (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ و متحدہ مجلس عمل سندھ کے سینئر نائب صدر ، نامزد امیدوار این اے 250ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام بے شمار مسائل کا شکار ہیں ۔ عوام سے ووٹ لینے والوں نے مسائل حل نہیں کیے اس لیے آج عوام اور ووٹرز اپنے سابقہ نمائندوں کا احتساب کر رہے ہیں اور اپنااحتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھنے جانے والے لیاری میں بھی یہ ہی کچھ ہو ا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد بلاک Aمیں اپنے انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد عوام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی کراچی و متحدہ مجلس عمل کے صدر ، نامزد امیدوار پی ایس 129،حافظ نعیم الرحمن ، نارتھ ناظم آباد زون کے امیر اور امیدوار پی ایس 130نسیم صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی و متحدہ مجلس عمل کراچی کے امیدوار این اے 250حافظ نعیم ا لرحمن نے جمعیت علمائے اسلام اور مجلس عمل کے رہنما ، نامزد امیدوار پی ایس 114 قاری عثمان کے ہمراہ اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے پاک کالونی اور اس سے متصل آبادیوں اور لیبر اسکوائر بلدیہ ٹائون کا دورہ کیا ۔