ترکی میں طیب اردگان کی کامیابی اسلام پسندوں کی فتح ہے:حافظ عاکف سعید
کراچی(پ ر) مغرب کی شدید مخالفت کے باوجود طیب اردگان کی کامیابی عالم اسلام کے لئے حوصلہ افزا خبر ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ طیب اردگان نے عالمی ایجنڈے کی مخالفت سمت میں اسلام کی طرف اپنا سیاسی سفر شروع کیا تھا جس کی وجہ سے اللہ نے انہیں مسلسل کامیابیاں دی ہیں اور عوام کے دلوں میں بھی ان کی محبت ڈال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی عالم اسلام کے حکمران بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے اگر عالم اسلام کے مفادات پر فوکس کریں اور عالمی ایجنڈے پرچلنا چھوڑ دیں تو نہ صرف عوام ان کے لئے بھی قربانیاں دیں گے بلکہ ان کے اقتدار کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی استحکام آئے گا۔