آرٹس کونسل میں ممبران اور ان کے خاندان کے اعزاز میں دعوت آم
کراچی (کلچرل رپورٹر ) آرٹس کونسل کراچی میں اتوارکی شب ممبران اور ان کے خاندان کے لیے دعوتِ آم، طعام وکلام منعقد کی گئی جس میں پانچ ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں نگران وزیر ثقافت و سیاحت ڈاکٹر جنید شاہ ، عبدالعزیز میمن، شمیم فرپو، پروفیسر سحر انصاری ، طلعت حسین، عبدالحسیب خان ،دوست محمد فیضی، کشور زہرا، وسعت اللہ خان، سردار خان، قادر بخش سومرو، محبوب حسن، ذاکر مستانہ،رؤف لالہ ، شکیل صدیقی ، اے ۔ ایچ خانزادہ ،عظمی الکریم، خالد سلیم موٹا، علی حسن ، عبد المجید ابدانی،عظمی علی خان ، ایم افراہیم ، ریحانہ محمد علی شاہ ،صادق محمد، انور اقبال، شکیل شاہ اور مختلف علمی ادبی ،سیاسی اورسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔