پاکستان کی جانب سے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرنیوالے محمد وسیم ہالینڈ کی قومی ٹیم میں شامل
گلاسکو(این این آئی) پاکستان کی جانب سے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرنے والے محمد وسیم ہالینڈ کی قومی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔36 سالہ محمد وسیم نے 18 ٹیسٹ اور 25 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی کیرئیر کا آغاز 1996 میں کیاتھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیا تھا جبکہ پاکستان کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ 2000 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔ محمد وسیم نے 30 رنز کی اوسط سے 783 جبکہ ایک روزہ میچز میں 23.60 کی اوسط سے 543 رنز بنا رکھے ہیں۔ 14 برس بعد ایک مرتبہ پھر ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے لیکن اس مرتبہ وہ ہالینڈ کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور سکاٹ لینڈ کے خلاف اپنی بلے بازی کے جوہر دکھائیں گے۔واضح رہے کہ محمد وسیم وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان کی جانب سے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کی تھی۔