گھانا فٹبال ایسوسی ایشن کے قومی کوچ کو عہدے پر برقرار رکھا
گھانا (سپورٹس ڈیسک) گھانا فٹبال ایسوسی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے کوچ ورلڈکپ میں شکست کے باوجود کام جاری رکھیں گے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کو کوسی اپیہ پر مکمل اعتماد ہے۔ کوچ ورلڈکپ سے باہرہونے پر مایوس ہو گئے تھے۔