امریکہ کو شکست دینے کے بعد حوصلے بلند ہیں : منیجر بیلجیئم فٹبال ٹیم
ساؤپاؤلو (سپورٹس ڈیسک) بیلجیئم فٹبال ٹیم کے منیجر مارک ولموٹس نے کہا ہے کہ امریکہ کو شکست دینے کے بعد کھلاڑیوں کا جذبہ بڑھا ہے۔ سپرایٹ مرحلہ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ تمام مراحل عبور کریں۔ کھلاڑیوں کے سامنے بڑا ٹارگٹ رکھا ہے۔
اور اسے حاصل کریں گے۔