”کیا آپ کو روزہ لگ رہا ہے“ سپیکر کے استفسار پر حکومتی ارکان نے تحفظ پاکستان بل کی زور دار حمایت کی
اسلام آباد ( آئی این پی ) قومی اسمبلی میں تحفظ پاکستان بل کی شق وار منظوری کے دوران نحیف اور کمزور آواز میں حمایت پر سپیکر ایاز صادق نے حکومتی بنچوں سے استفسار کیا کہ کیا آپ لوگوں کو روزہ لگا ہوا ہے ؟ جس پر حکومتی ارکان جوش میں آگئے اور زور دار انداز میں بل کی حمایت میں ” آئیز“ پکارنا شروع ہوگئے۔ عموماً ایوان میں بلوں کی منظوری کے دوران جب حکومتی ارکان حمایت میں سست پڑ جاتے ہیں تو اپوزیشن ارکان انہیں حرکت میں لانے کےلئے ان سے اونچی آواز میں توکہتے ہیں۔