کم کام صحتمند زندگی، برطانوی پروفیسر نے فارمولا پیش کردیا
لندن (نیٹ نیوز) ممتاز برطانوی معالج نے کہا ہے کہ صحتمند زندگی کیلئے ہفتے میں 3 دن آرام کرنا اور فیملی کو وقت دینا ضروری ہے۔ انہوں نے ہفتے کے دوران 5 کے بجائے 4 دن ملازمت کے قوانین بنانے پر زور دیا ہے۔ یو کے فیکلٹی آف پبلک ہیلتھ کے صدر جان آسٹن کا کہنا ہے کام کے اوقات گھٹانے سے لوگوں کی صحت میں نمایاں بہتری آسکتی ہے۔ جب لوگ اپنے خاندانوں کے ساتھ یا تفریح پر زیادہ وقت صرف کریں گے۔ اس سے ان پر دبائو کم ہوگا۔ بلڈ پریشر اور دماغی امراض کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسکے ساتھ ساتھ حکومت اس اقدام کے ذریعے بیروزگاری بھی کم کرسکتی ہے۔