لاہور ائرپورٹ کی سکیورٹی ہائی الرٹ 72 اہلکاروں پر مشتمل دستہ تعینات
لاہور(نامہ نگار) لاہور ائیرپورٹ کی سکیورٹی کو مزیدبہتر کر نے کے لئے مجاہد سکواڈ کے 72 اہلکارو ں پر مشتمل ایک دستہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ جو کہ لاہور ائرپورٹ پررن وے کے اطراف کے علاقہ کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ مجاہد سکواڈ کا یہ اسپیشل اہلکاروں کا دستہ 18 موٹرسائیکلوںاور 4 گاڑیوں پر مشتمل ہے جو کہ رائونڈ دی کلاک ائیرپورٹ پر رن وے کے اطراف کے علاقہ کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔