بہنوئی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا دوسرا سالابھی دم توڑ گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ میں بہونی کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا دوسرا سالہ بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا اراضی کے تنازعے ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس سے 6روز قبل ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا شہزاد ، اعجازنعمان وغیرہ کا پراپرٹی کے تنازعے پرعطااللہ اور ظہور الہی وغیرہ سے جھگڑا چل رہا تھا گذشتہ دنوں عطااللہ اور ظہور الہی وغیرہ نے فائرنگ کرکے سالے اعجاز کو قتل اور شہزاد کو شدید زخمی کر دیاشدید زخمی ہونیوالے 42سالہ شہزاد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6روز تک زیر علاج رہنے کے بعد گذشتہ روز زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔