ای او بی آئی کے سابق چیئرمین سمیت 6 ملزمان کے 30 سے زائد بنک اکاو نٹس منجمد کر دئیے گئے
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ای او بی آئی کے سابق چیئرمین سمیت 6 ملزمان کے بنک اکا¶نٹس منجمد کر دئیے گئے۔ اکا¶نٹس ملک بھر کے مختلف بنکوں میں کھولے گئے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق سابق چیئرمین ظفر گوندل، کرنل (ر) علی اسد، اقبال دا¶د کے اکا¶نٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ ملزمان کے 30 سے زائد اکا¶نٹس کو منجمد کیا گیا۔ اکا¶نٹس میں رقم سے متعلق معلومات کے لئے اعلیٰ حکام سے اجازت حاصل کر لی۔