بھتہ نہ دیا تو گولی مار دی جائیگی‘کراچی کے تاجر کو بھتہ کی پرچی اور گولی موصول
کراچی (رائٹرز) کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو گذشتہ کافی عرصہ سے بھتہ خوروں کے نرغے میں اور شہر میں موجود کاروباری افراد کا دھمکیوں کے ذریعے استحصال کیا جا رہا ہے، گذشتہ روز کراچی کی ایک سٹیشنری کی دکان کے مالک کو اس کے کاﺅنٹر پر بھتہ خوروں کی طرف سے ایک کاغذ پہنچایا گیا جس پر ٹیلی فون نمبر اور بھتہ کی رقم درج تھی جبکہ دھمکی کے لئے اس کاغذ پر پستول کی گولی بھی ٹیپ کے ساتھ چپکائی گئی تھی جس پر درج تھا کہ رقم نہ پہنچانے کی صورت میں یہ گولی اس کی زندگی کا خاتمہ کر دے گی۔ شہر میں تاجر برادری کو ملنے والی دھمکیوں کے باعث شہر کی معاشی صورتحال زبردست خراب ہو رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق بھتہ خوروں نے 2لاکھ بھتہ طلب کیا جبکہ اے ایف پی کے مطابق 5لاکھ کا مطالبہ کیا گیا۔بھتہ نہ دیا تو گولی