مکرمی!آزاد و خودمختار ریاست پاکستان کو گذشتہ کئی دہائیوں سے جس من مانے اور ظالمانہ انداز سے چلایا جا رہا ہے اسکے نتیجے میں عوام الناس کے دکھوں اور مصائب میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اپنے عروج پر ہیں اس کی بڑی بڑی وجوہات میں سے ایک یہ ہے کہ پاکستان کو نوآبادیاتی ریاست کے طور پر امپیریلزم کے بھونڈے طریقوں سے ہینڈل کیا جاتا رہا ہے۔ دوسری طرف معاشرے کی جائز خواہشات اور بنیادی ضروریات میں وقت کے تقاضوں نے بے پناہ اضافہ کر دیا ہے عوامی توقعات کا گراف بہت اونچا جا چکا ہے۔ وقت آ چکا ہے کہ حکمران اپنا رویہ اور ذہن تبدیل کریں پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی جمہوری ریاست میں تبدیل کرنے کیلئے اپنی صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں غیر جانبدار ماہرین معاشیات کی ایک مجلس قائم کریں تاکہ سامراج کے قائم کردہ غلط اور غیر انسانی نظام کے چنگل سے پاکستانی عوام کو نجات دلائی جا سکے۔(سلطان احمد مونگ منڈی بہاﺅالدین)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38