متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سانحہ داتا دربار کے خلاف آج مختلف شہروں میں ہونے والے سوگ کے اجتماعات سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔
لندن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم کیو ایم کے زیراہتمام داتا دربار پر ہونے والے خود کش حملوں کے خلاف آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم شہداء کی غائبانہ نمازجنازہ اور قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کرے گی ۔ الطاف حسین ملک کے مختلف شہروں اور آزاد کشمیر میں ہونے والے اجتماعات سے شام پانچ بجے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔اس سلسلے میں مرکزی اجتماع کراچی میں لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔