قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزم حسیم عامر کی 10  سالہ سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر 

Jan 03, 2025

لاہور (خبرنگار) قصور ویڈیو سکینڈل کے ملزم حسیم عامر نے دس سالہ سزا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ ملزم حسیم عامر نے اپنے وکیل عابد کچھی کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس دس سال سزا سنائی، ٹرائل کورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا۔

مزیدخبریں