دسمبر 2024کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.370 ملین ٹن رہی

Jan 03, 2025

لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2024کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.370 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2023میں 3.539 ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 4.76فیصد کم رہی۔ اس دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 49.35فیصد اضافہ سے 7لاکھ 83ہزار 550ٹن ریکارڈ کی گئی جو دسمبر 2023کے دوران 5لاکھ 24ہزار 656 ٹن رہی تھی۔ دسمبر 2024میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.154 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2023کی مجموعی فروخت 4.063ملین ٹن سے 2.23 فیصد زائد رہی۔ 

مزیدخبریں