سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے تمام فضائی کمپنیوں کو تاکید کی ہے کہ جس ملک کے بھی شہری کے پاس شینگن ویزا ( یورپی یونین میں شامل ممالک)، برطانیہ یا امریکہ کا ویزا ہو اسے سعودی عرب آنے کی اجازت ہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہر ملک کے شہری پر نافذ ہوگا۔جس ملک کے شہری کے پاس بھی مذکورہ ممالک کا تجارتی و سیاحتی ویزہ ہوگا وہ سعودی عرب آ سکے گا۔ سعودیہ میں داخلے کے لئے دوشرائط بھی واضح کی گئی ہیں جن میں پہلی شرط یہ ہے کہ مذکورہ ممالک کا ویزہ سعودی ہوائی اڈے یا بندرگاہ یا بری سرحدی چوکی پہنچنے پر موثر ہو اور سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد تک موثر ہو اور دوسری شرط یہ ہے کہ مذکورہ ممالک کا ویزہ لینے والے کے پاسپورٹ پر کم از کم ایک مرتبہ اس ملک میں پہنچنے پر داخلے کی مہر لگی ہوئی ہو۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024