نوشہرہ ورکاں، نامعلوم مسلح افراد کی تین موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ، ایک زخمی دو محفوظ رہے
نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں خان مسلمان کے قریب دو نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے تین موٹر سائیکل سوار افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان اشتیاق احمد ٹانگ پر گولہ لگنے سے زخمی ہو گیا، اور دو ساتھی ذوالفقار اور ذیشان محفوظ رہے جبکہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار فرار ہو گئے، مضروب اور ساتھی اپنے گاوں ماڑی بھنڈراں سے بعد شام مٹو بھائیکے جا ر ہے تھے کہ واقعہ رونما ہو اتاہم واقعہ ڈکیتی کی کوشش تھی یا فریقین میں اختلاف حقیقت تاحال منظر عام پر نہیں آئی۔ واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی عدنان ملک اور ایس ایچ او امجد کھو کھر مقامی ہسپتال پہنچے اور زخمی کی خریت دریافت کی ،ایس ایچ او امجد کھوکھر کے مطابق ان کے پاس تاحال مقدمہ درج کرانے کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں آئی۔