جرمنی کے چڑیا گھر میں لگنے والی آگ کے ذمے داروں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ سال نو کی رات آگ لگنے سے دو چمپنزیز معمولی زخمی جبکہ دیگر 30جانور جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق خاتون نے واقعے کی خبر ریڈیو پر سننے کے بعد خود کو اپنی دو بیٹیوں سمیت پولیس کے حوالے کیا۔ گرفتار خواتین سے قندیلیں جلانے کی پوچھ گچھ کی جائے گی۔تینوں خواتین نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سال نو کے جشن کے دوران آتش بازی کررہی تھیں جس میں ہم نے اسکائی لالٹین کا استعمال کیا جو چڑیا گھر میں آگ لگنے کی وجہ بنی۔ جرمنی میں اسکائی لالٹین کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024