ملک بھر میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔ کراچی میں سائبیرین ہوائوں کا راج ہے تو میرپورخاص اورٹنڈوالہ یارمیں درجہ حرارت 5سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ چترال ، وادی نیلم اور لیپہ سمیت بالائی علاقوں میں 8 انچ برف باری پڑ چکی ہے۔کراچی میں جاڑے نے دھوم مچا رکھی ہے،سائیبیرین ہوائوں کا سامنا کرنے والے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارش کی نوید بھی سنا دی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور 7 جنوری کو کراچی میں بارش کا امکان ہے۔شدید ٹھنڈ کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بھی کم رہی ۔ گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے سدری کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھا۔ شہر کا کم سیکم درجہ حرارت ساڑھے 9 ڈگری پر جا پہنچا۔ کوئٹہ کے راستے چلنے والی سائیبیرین ہوائیں موسم کی شدت میں اضافے کا بڑا سبب ہیں۔کراچی میں سردی کی لہر جنوری کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اندرون سندھ بھی دھند اور کڑاکے کی ٹھنڈ نے شہریوں کے دانت بجا دیے۔ میرپورخاص اورٹنڈوالہ یارمیں دھندکے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ۔ میرپورخاص میں 6 اورٹنڈوالہ یارمیں کم سے کم درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا ۔چترال اور گردونواح میں بھی رفباری سے موسم مزید سردہوگیا، بالائی علاقوں میں 8 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی۔ لواری ٹنل کے اپروچ روڈ پر 2 فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی جس کے باعث آمدورفت بھی معطل رہی ۔وادی نیلم اور لیپہ سمیت بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم مزید سردہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کاسلسلہ آئندہ 12گھنٹے جاری رہنے کاامکان ہے۔مظفرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی، اکثر علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024