فیس بک پر دوستی پر امریکی خاتون نے سیالکوٹ پہنچ کر شادی کر لی
سیالکوٹ (نما ئند ہ خصو صی) امریکی حسینہ سیالکوٹی نوجوان سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ حاجی پورہ کا محمد اشتیاق ولد زاہد رفیق سائیکل دکاندار ہے۔ فیس بک پر محبت دوستی میں تبدیل ہونے کے بعد امریکی حسینہ سیالکوٹ پہنچ گئی۔ محمد اشتیاق کا کہنا ہے چند روز پہلے میرے دوست فہد نے فیس بک آئی ڈی بنا کر دی میں نے امریکن پیج کو لائیک کیا جس میں کافی لڑکیوں کے کمنٹ تھے۔ جسیکا نونڈی کا کمنٹ لائیک کیا اور ریکوسٹ بھیج دی پھر ہماری دوستی ہوئی اور دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی اور پھر ہم نے شادی کر لی ہے۔ جسیکا نونڈی کا کہنا ہے وہ پاکستان آنے کے بعد پاکستانیوں کو مل کر بے حد خوش ہے ۔