وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد میں جدید علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کررہے ہیں۔
فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کیلئے چار ہزار ایکڑ رقبہ مختص کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔وزیراعظم فیصل آباد میں پہلے شیلٹر ہوم کابھی افتتاح کریںگے جو چار کنال سے زائد رقبے پر تعمیر کیاگیا ہے۔