اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے لیے نئے اراکین کا چنا ہوا جس میں پانچ ممالک سیکیورٹی کونسل کے نئے رکن بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بیلجیئم، جرمنی، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ اور ڈومینیکن ری پبلک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے نئے رکن بن گئے ہیں۔پانچوں نئے اراکین ممالک کے پرچم کونسل چیمبر پر لگا دیئے گئے، جبکہ بولیویا، ایتھوپیا، نیدرزلینڈ، قزاقستان، سویڈن کی سیکیورٹی کونسل کی مدت ختم ہوگئی ہے۔پندرہ رکنی سیکیورٹی کونسل اقوام متحدہ کی سب سے طاقتور کونسل ہے۔ جس میں چین، فرانس، روس، برطانیہ ، امریکا ویٹوپاور کے ساتھ کونسل کے مستقل رکن ہیں۔مستقل اراکین کے علاوہ دو سال کے لیے مزید اراکین کا چنا 193 رکنی جنرل اسمبلی کرتی ہے۔ گذشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چھ نئے غیر مستقل ارکان کا چنا کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اکوٹوریل گنی، آئروی کوسٹ، کویت، نیدرلینڈز، پیرو اور پولینڈ کو گذشتہ سال جنرل اسمبلی کے 193 ارکان نے دو سال کی میعاد کے لیے منتخب کیا تھا۔اقوام متحدہ کے طاقتور ترین ادارے پر مامور رہنے کے دوران اِن ارکان کو بین الاقوامی امن اور سیکیورٹی کے معاملات سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے موثر آواز حاصل ہوتی ہے۔مصر، جاپان، سنیگال، یوکرین اور یوروگوائے نے سال 2017 میں اپنی دو سالہ میعاد پوری کی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024