آئی سی سی نے ٹاپ 10 اسپرٹ آف کرکٹ لمحات جاری کردیئے
دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال گذشتہ کے ٹاپ 10 سپرٹ آف کرکٹ لمحات جاری کیے ہیں۔جن میں سب سے اوپر دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پرنیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں روس ٹیلر اور ٹام لیتھم کی جانب سے دن میں 10 وکٹیں لینے والے یاسر شاہ کو خود سے آگے گراؤنڈ سے باہر جانے کا موقع فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ویمنز بگ بیش کے دوران نکولا ہین کک کی جانب سے حریف پلیئر ہیلی میھتیو کی عیادت، چار آئرش پلیئرز کی جذباتی ریٹائرمنٹ، واحد ٹیسٹ میں فتح کے بعد بھارت کا افغانستان سے ٹرافی شیئر کرنا، عمران طاہر کا زمبابوے کے بولرز کو مشورے دینا شامل ہے۔