پا کستان سیٹیز ن پو رٹل پر مو صول ہو نے والی عوا می شکایا ت کا ازالہ کیا جائے،کمشنر را ولپنڈی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے) کمشنر را ولپنڈی جود ت ایازنے ہدا یت کی کہ پا کستان سیٹیز ن پو رٹل پر مو صول ہو نے والی عوا می شکایا ت کو دور کر نے کے ساتھ ساتھ ایسی شکایا ت جو دوسرے محکموں سے متعلقہ ہوں انہیںفوری طور پر اس محکمے کو بھیجا جائے تا کہ ان عوا می مسائل کا بر و قت حل یقینی بنا یا جا سکے۔انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ مو صول شدہ شکایات کی پیش رفت جا نچنے کے لئے ہفتہ وارانہ اجلاس منعقد کئے جا ئیں تا کہ متعلقہ اداروں سے باز پر س کے ذ ر یعے ان عوا می شکا یا ت کے حل کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے مز ید کہا کہ عوا م کو ریلیف فرا ہم کر نا سر کا ری محکموں کا بنیا دی فر ض ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کو تا ہی کو ہر گز بر دا شت نہیں کیا جا ئے گا۔ ہما ری تو جہ کا مر کز ایک عا م آ د می ہو نا چا ہئے اور اسے انصا ف کے حصول و د یگر مسا ئل کے لئے سر کا ر ی محکموں کے بلا و جہ چکر لگوانے کے بجائے ہما را یہ فرض بنتا ہے اسے یہ سہو لیا ت اس کی د ہلیز پر فرا ہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پا کستان سیٹیز ن پو رٹل پر مو صول ہو نے والی شکایات کے حل کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔