گلاب جامن پاکستان کی قومی مٹھائی قرار
لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر پر ہونے والے پول میں گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دیا گیا ہے۔ پول میں برفی، جلیبی اور گلاب جامن کے نام دیئے گئے تھے۔ 15 ہزار ووٹ حاصل کرکے گلاب جامن پاکستان کی قومی مٹھائی قرار پائی ہے۔ اسے 47 فیصد ووٹ ملے۔ جلیبی نے 34، برفی نے 19 فیصد ووٹ حاصل کئے۔