معاشی طور پر مستحکم پاکستان ہر قسم کے دبائو کا مقابلہ کرسکتا ہے: ملک طاہر جاوید
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا ہے کہ معاشی طور پر مستحکم پاکستان ہر قسم کے دبائو کا مقابلہ کرسکتا ہے لہذا معاشی چیلنجز کے خلاف بھی ویسے ہی جنگ جیتنے کی ضرورت ہے جیسا کہ دہشت گردی کے خلاف جیتی گئی۔