وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ ن کا اوڑھنا بچھونا ہے۔ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی او رملک کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے مخلصانہ اقدامات کررہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ مفاد پرست عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک کے مفادات کو داؤ پر لگایا باشعور عوام ان لوگوں کو پہچان چکے ہیں۔ شکست خوردہ عناصر کو ملک و قوم کیلئے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ باشعور عوام ہر موقع پر افراتفری کی سیاست سے لاتعلق رہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024