کوئٹہ : انسداد پولیو کی 5روزہ خصوصی مہم کامیابی سے جاری، سیکورٹی کے خاص انتظامات

03 جنوری 2017 (15:14)

 کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے۔مہم کے دوران سیکورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق انسداد پولیو کی 5روزہ خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے۔شہر کی 39یونین کونسلز کے چار لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو وائرس سے بچاﺅکے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔خصوصی مہم گزشتہ ماہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد سے چلائی جارہی ہے۔